پشاور (نوائے وقت رپورٹ) داعش نے عبدالرحیم مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کر دیا ہے۔ سابق افغان جہادی کمانڈر مسلم دوست کو امریکہ کے افغانستان پر حملے کے بعد گرفتار کرکے گوانتاناموبے منتقل کیا گیا تھا۔ خراسان بیلٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، وسطی ایشیا اور خطے کے دیگر ممالک شامل ہیں۔ عبدالرحیم مسلم دوست کو 17 اپریل 2001ءکو امریکہ نے گرفتار کیا تھا وہ 4 سال تک گوانتاناموبے میں قید رہے۔ اپریل 2005ءمیں ان کو رہا کیا گیا کیونکہ ان پر لگائے جانے وال ےالزامات ثابت نہیں کئے جا سکے تھے۔
امیر داعش