اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت آج جمعہ کو کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست ایک دن کے لئے منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔سابق صدر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60 ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔
ججز نظربندی کیس