کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی منعقد ہ بھارت کےلئے ممکنہ 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ حتمی 18رکنی ٹیم کا اعلان ایک روزہ ٹرائیل میں 26 یا 27 نومبر کو کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم میں گول کیپرعمران بٹ اور امجد علی شامل ہیں ۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عمران (کپتان ) ایم عرفان‘ کاشف شاہ‘ حماد بٹ‘ ایم توثیق‘ راشد محمود‘رضوان جونیئر‘ ضہیب اشرف‘ تصور عباس‘ وقاص شریف‘عمر بھٹہ‘ دلبر احمد‘علی شان‘ رضوان سینئر‘ارسلان قادر‘اظفر یعقوب‘ شفقت اور رضوان علی شامل ہیں۔چیف سلیکٹرنے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 2 کھلاڑیوں رضوان جونیئر اور تصور عباس پر جرمانہ عائد کرنے کے فیصلہ کا بھی اعلان کیا۔ رضوان جونیئر نے ایشین گیمز کے فائنل میں قومی ٹیم کی شرٹ لانا بھول گئے تھے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ یہ تصور عباس کو بغیر اطلاع کے کیمپ سے غیر حاضر رہنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔