لاہور(نمائندہ سپورٹس )ابوظہبی میں انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے آو¿ٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی جیسن روائے تھے جو 54 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ایلکس ہیلز اور جیسن رائے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز جوڑے۔ایلکس ہیلز 109رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر سٹمپ آو¿ٹ ہوئے۔جیسن روائے اور جو روٹ نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔ جو روٹ 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ انگلش کپتان اوئن مورگن 29، اور بٹلر 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔۔ وہاب ریاض نے تین ‘محمد عرفان اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی اننگز آغاز کیا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا رہا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔پوری ٹیم 45.5اوورز میں 188رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔کپتان اظہر علی 22، شعیب ملک 13 اور محمد رضوان 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد پانچ اور بابر اعظم نے چار رنز سکور کیے جبکہ محمد حفیظ کوئی رن نہ بنا سکے۔سرفراز احمد 64اور انوری علی 23رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔یاسر شاہ 16رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ووکس نے چار ‘ویلی نے تین جبکہ ٹاپلے ‘عادل رشید اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اینڈریو ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان ٹیم نے یونس خان کی جگہ محمد رضوان اور بلال آصف کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ انگلینڈ نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ تیسرا میچ 17نومبر کو شارجہ میںہو گا۔ دوسرے میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں یاسر شاہ اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے افتخار احمد کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔