سانحہ صفورا میں ملوث ملزم نے داعش اور القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا

Nov 14, 2015

کراچی (وقائع نگار) سانحہ صفورا میں ملوث طاہر حسین عرس سائیں نے داعش اور القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جے آئی ٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے قیوم آباد میں رینجرز پر حملے کیلئے 20 سالہ لڑکے عمران کو پیسے کا لالچ دیکر خودکش حملے کیلئے تیار کیا تھا اور قیوم آباد میں لا کر چھوڑا جبکہ رینجرز پر حملے کی ریکی کی اور اس حملے کیلئے القاعدہ کے عمر جلال نے حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں