گگو منڈی (نامہ نگار) قصاب کی دکان سے خریدے گئے گوشت میں انسانی اعضاء ہونے کا شبہ ہونے پر شہری کی درخواست پر مقامی میڈیکل آفیسر نے نمونے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ نواحی گائوں 233/E.Bکے معراج دین نے اڈا کوارٹر کے قصاب طارق سے گزشتہ روز گوشت خریدا، معراج دین کے مطابق اس نے جب گوشت پکانے کے لیے ابالا تو اس میں بعض انسانی اعضاء کی موجودگی ظاہر ہوئی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے مقامی میڈیکل آ فیسر سے رابطہ کر کے مذکورہ گوشت کے نمونہ جات تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے ۔پولیس کے مطابق لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گوشت/انسانی اعضا