بی جے پی کو بہار انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہئے: شتروگھن سنہا

Nov 14, 2015

نئی دہلی (صباح نیوز) ایل کے ایڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کے بشمول پارٹی کے سینئر قائدین کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے کہا کہ پارٹی کو بہار انتخابات کی شکست کی ذمہ داری کا تعین کرنا چاہئے۔ سینئر قائدین نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بہار میں شکست کے ذمہ دار قائدین کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں