اقتصادی راہداری منصوبے میں بھاشا ڈیم کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی ہے: احسن اقبال

کراچی (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے میں دیامیر بھاشا ڈیم کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔کراچی میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی مزید تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کراچی میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ کراچی اب پرامن شہر ہے اور بیرونی سرمایہ کار یہاں اطمینان کے ساتھ اپنا کاروبار کرسکتے ہیں۔ ماحولیاتی تغیر کی وجہ سے اب بارش کا موسم بھی تبدیل ہورہا ہے اور اگر فوری توجہ نہیں دی گئی تو پاکستان میں پانی اور خوراک کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس لئے پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر بہت ضروری ہے۔ ایک ارب ڈالر کی رقم دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین خریدنے کے لئے مختص کی گئی ہے جو آئندہ سال تک وہاں رہنے والوں کو ادا کردی جائیگی جس کے بعد ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...