چین کے صوبے ژی جیانگ میں مٹی کا تودہ گرنےسے بیس سے زائد گھرملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق حادثے میں سات افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے جبکہ تینتیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ٹنوں مٹی اورپانی کے باعث مین شاہراہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لینڈ سلائڈنگ کے باعث جنوبی چین کو شمال مشرقی چین سے ملانے والے اہم شاہراہ بھی بند ہوگئی جس سے جنوبی چین کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پرامدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔