دسویں جی ٹوئنٹی اجلاس کا انعقاد ترکی کے جنوبی مغربی سیاحتی مقام انتالیا میں کیا جارہا ہے۔ دوروزہ اجلاس کی صدارت ترکی کرے گا۔ اجلاس میں امریکا،برطانیہ،کینڈا،برازیل،فرانس اوربھارت سمیت بیس رکن ممالک شرکت کریں گے۔ فرانسیسی صدرملک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ جی ٹونئنٹی کانفرنس میں شام میں جاری خانہ جنگی، تارکین وطن کے بحران اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کے امور زیربحث آئیں گے۔ ترک حکام کی مطابق کانفرنس کے پیش نظرملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔