اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق سپر مون14نومبر کو ہو گا چاند حجم میں بڑا اور زیادہ روشن ہوگا۔ ماہرین کے مطابق سپرمون کا نظارہ انتہائی خوبصورت اور انوکھا ہوگاجو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ منظر68 برس بعد ہو رہا ہے، چاند حجم میں بڑا معمول کی جگمگاہٹ پر انسانی آنکھ ٹھہر نہیں سکے گی فطری ماحول کی وجہ سے شہروں کی نسبت دیہاتوں میں یہ نظارہ زیادہ خوبصورت ہوگا ۔ماہرین کے مطابق 14نومبر کے ٹھیک ایک ماہ بعد14دسمبر 2016ءکو بھی سپر مون ہوگا لیکن وہ14نومبر کے سپر مون کی نسبتاً کم ہوگا ۔14نومبر کی رات کو چاند مکمل روشن اور زمین کے قریب سے گزرے گا، ماہرین کے مطابق 14نومبر جیسا سپر مون 18سال بعد 2034ءمیں ہوگا۔
سپر مون