اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ اتوار کی صبح کے لئے اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ چودھری نثار علی خان کو معالجین نے فوری طور پر ہرنیا اور آنکھوں کا آپریشن کیلئے کہا تھا لیکن تحریک انصاف کی جانب سے 2 نومبر 2016 ءکو اسلام بند کرنے کی دھمکی کی وجہ سے اپنا لاہور کا دورہ م¶خر کر دیا تھا۔ چودھری نثار علی خان کا 3 روزہ سرکاری دورہ ختم ہونے کے بعد نجی دورہ شروع ہو جائے گا۔ وہ لندن میں قیام کے دوران ہرنیا اور آنکھوں کا آپریشن کرائیں گے۔ چودھری نثار علی خان نے لندن روانگی سے ایک روز قبل اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی وہ سارا دن وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ رہے۔ دونوں رہنما¶ں نے ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل قریب میں کئے جانے فیصلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں قیام کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
وزیر داخلہ لندن
نثار لندن پہنچ گئے‘برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے
Nov 14, 2016