اسرائیل سے قربتیں بڑھانے کیخلاف مراکش کے کئی شہروں میں مظاہرے

Nov 14, 2016

دارال بیضا (اے این این) افریقہ کے عرب ملک مراکش میں گذشتہ روز کئی شہروں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر رباط حکومت کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے ساتھ قربت بڑھانے کی کوششوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ ہزاروں عام شہریوں نے صہیونی ریاست کے مندوبین کو ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔مظاہروں کا اہتمام مراکش کی نصرت مسائل امت مسلمہ کونسل کی اپیل پر کیا گیا۔ دارال بیضا، مکناس، اکادیر، طنجہ ، تطوان، تیفلت اور خمیسات میں ہزراوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیلی مندوبین کو ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں