ماسکو (اے پی پی) روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر کی جانب سے اعتماد کی بحالی کا ایک طریقہ یہ ہے کہ روس کی سرحدوں سے نیٹو کی افواج ہٹالی جائیں۔ روسی صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو افواج کو روس کی سرحدوں سے ہٹا لینے کا اقدام یورپ میں کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا لیکن افسوس کہ اس وقت بھی روس، نیٹو کی طاقت کے مظاہرے کا مشاہدہ کر رہا ہے اور نیٹو کے اتحادی بدستور خود کو روسی سرحدوں کے قریب کر رہے ہیں۔ پیوٹن کے ترجمان نے کہا کہ ایسے میں جبکہ نیٹو افواج، روس کی سرحدوں کے کنارے تعینات ہیں ہم بھی آرام اور سکون سے نہیں بیٹھ سکتے۔