راج کوٹ (سپورٹس ڈیسک )کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی نتیجے کے ختم والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے بنائی گئی وکٹ پر ناخوشی کا اظہار کردیا۔کوہلی کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو میں وکٹ پر گھاس دیکھ کر کچھ حیران تھا، یہ معاملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔کم از کم اب ہم یہ تو جانتے ہیں کہ میچ کو کیسے برابر کرنا ہے، اس سے قبل کچھ لوگ ہماری ٹیم کے حوالے سے شک میں مبتلا تھے کہ یہ میچ کو برابر کیسے کریں گے۔ یہ ایک امتحانی صورت حال تھی لیکن میرے خیال میں ہم نے اس کو بہتر طریقے سے سنبھال لیا۔