جنوبی افریقن بلے بازہاشم آملہ کو آسٹریلیا میں تعصبانہ پیغام،ملزم کو سزا

ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کیخلاف نسلی امتیازپرمبنی پیغام جاری کرنے پر ایک نوجوان کو 3 سال کے لیے آسٹریلیا میں کسی بھی میچ کو دیکھنے کے لیے میدان میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے عدالت لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تسمانیہ کے لانگفرڈ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے پیغام میں مبینہ طور پر ہاشم آملہ کو براہ راست نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے ان کو سزا سنانے کی تصدیق کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تماشائی کی جانب سے خراب رویے کے معاملے کی تصدیق کرتے ہیں۔تسمانیہ پولیس نے سی سی ٹی ضوی کیمروں کے ذریعے علاقے کا تعین کیا اوراس شخص کی شناخت کی اور کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں اپنے کسی بھی میچ کو میدان میں جاکر دیکھنے پر تین سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا میچ میں سماج کے خلاف کسی بھی رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا جس میں نسلی بنیادوں پر کسی کو بدنام کرنا بھی شامل ہے۔ تمام مداحوں کو یہ پیغام ہے کہ اگر آپ نے غیرسماجی رویہ اپنایا تو آپ کو ہٹادیا جائے گا اور ہوسکتا ہے پورے آسٹریلیا میں کسی بھی کرکٹ میچ کو دیکھنے پر پابندی ہوسکتی ہے جبکہ پولیس بھی کارروائی کررہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈنے کہا ہے کہ ہمیں رسمی طور پرمطلع کیا گیا ہے کہ اس شخص کو سزا دی گئی ہے۔ہمارے نکتہ نظر میں یہ مایوس کن اور تشویش ناک ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے، اس طرح کا نسلی تعصب پر مبنی رویے کی صرف اکیلے کھیل میں ہی نہیں بلکہ معاشرے میں بھی کہیں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن