انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کے معاہدے میں توسیع کردی

Nov 14, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق سپنرثقلین مشتاق کے معاہدے میں ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام تک توسیع کردی۔ ثقلین مشتاق موہالی میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ ٹیم کے سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ثقلین مشتاق کا انگلینڈ کے ساتھ معاہدے کا یہ دوسرا دور چل رہا ہے تاہم سیریز سے قبل انھیں صرف دو ہفتوں کے لیے ٹیم کا سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا اور وہ پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر وطن واپس لوٹنے والے تھے۔انگلینڈ نے رواں سال پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ثقلین کی خدمات حاصل کی تھیں جس کے باعث ٹیم نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔انگلینڈ ٹیم کے سپنرز کو ثقلین کی معاونت کارآمد ثابت ہورہی ہے اور وہ ان کے ساتھ کام کرکے خوش ہیں جس کے باعث ان کی خدمات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں