لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کا واحد 3روزہ پریکٹس میچ بارش کی نظر ہونے کے باعث قومی ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹیم مینجمینٹ مایوسی کا شکار ہے ۔ نیلسن میں میچ کے تینوں روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، ٹیم مینجمنٹ 3روزہ میچ بارش کی نظر ہونے پر مایوس ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ بارش کی نذر ہو جانے کی وجہ سے بہت مایوس ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیسٹ سے قبل 3روزہ میچ مل جاتا تو اس کا کچھ اور نعم البدل نہیں ہو سکتا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے شروع ہو گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ موسم سے کوئی لڑ نہیں سکتا،واحد وارم اپ میچ میں کھیل نہ ہو سکا، پلیئرز کو انڈور ٹریننگ پر اکتفا کرنا پڑا،ان کے مطابق پلیئرز نے وقت ضائع نہیں کیا اور انڈور نیٹ سیشنز و ٹریننگ سے خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، شارجہ ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے۔واضح رہے کہ17 نومبر سے پہلا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں شروع ہو رہا ہے، وہاں آخری پانچ روزہ میچ ہائی سکورنگ ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔