ٹکا خان سے گورنر پنجاب ، قمر زمان کائرہ، لیاقت بلوچ سمیت سیاسی و سماجی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکاخان کے چھوٹے بھائی محمدیونس خان کی رحلت پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے، گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے ٹکاخان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورمرحوم کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس مشکل دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مری سے سابق ایم این اے مرتضیٰ ستی، پٹرولیم وقدرتی وسائل کے پولیٹیکل سیکرٹری عثمان عباسی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءالیاس مہربان، سابق تحصیل ناظم حامدنوازراجہ، جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنماءزبیرفاروق نے ٹکاخان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ہر کسی نے ایک نہ ایک کوچ کرجانا ہے، ٹکا خان کے بھائی محمدیونس خان کی رحلت ہم سب کیلئے کسی صدمے سے کم نہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اونچا مقامی عطا فرمائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے۔اخبارفروش میرپور سندھ کے صدر ایوب مہر نے بھی ٹکاخان سے تعزیت کا اظہار فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میںکیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن