گوادر سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ملکی تاریخ کا اہم دن ہے: مریم اورنگزیب

Nov 14, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گوادر سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ گوادر سے کارگو شپ شروع ہونا خوشحالی اور ترقی کے دور کی نوید ہے۔ راہداری منصوبہ پورے ملک بالخصوص بلوچستان میں ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اس عظیم منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں