لاہور (خبرنگار) دشمن فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ علماء حالات کی نزاکت کا احساس کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت حالات کا تقاضا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اتحاد امت کے لیے ہر فرد کردار ادا کرے۔ فرقہ واریت کو روکنے کے لیے قرآن و حدیث کی طرف رجوع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات مسلمانوں کے حق میں قطعاً سازگار نہیں۔
دشمن فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے: میاں جمیل
Nov 14, 2016