اسلام آباد(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر پورٹ کے باقاعدہ آپریشنل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔اتوارکواپنے تہنیتی پیغام میں سردار ایا ز صادق نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کا مکمل ہونا پاکستان چین کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس منصوبے سے دونوں ممالک ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے خطے کے دوسرے ممالک کے لیے بھی سود مند ثابت ہوںگے۔
ایاز صادق