پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سکھیکی محلہ علی آباد کے رہائشیوں نے لاہور روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا‘ مظاہرین کا کہنا تھا کہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ہمارے علاقہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے جس سے ہمارے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ انجمن تاجراں کے حاجی بلال اکبر نے احتجاجی مظاہرین کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے بلکہ اُسے ہر شہری تک بلاتفریق پہچایا جائے۔