.نئے کمپنیز آرڈیننس کی تشکیل میں ایس ای سی پی کی کوششیں قابل ستائش ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن ظفر حجازی اور انتظامیہ کے سینئر ارکان نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس کی تیاری اور اس کے نفاذ کے سلسلے میں وزیر خزانہ کی راہنمائی اور کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ موجودہ کمپینیز آرڈیننس نے 1984ء کے کمپنیز آرڈیننس کی جگہ لی ہے۔ دنیا بھر میں کارپوریٹ سیکٹر میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے جو پیش رفت اور ترقی ہوئی ہے اس کے پیش نظر نیا کمپنیز آرڈیننس جاری کرنا ناگزیر تھا۔ کمپنیز ایکٹ کو مروجہ بین الاقوامی اصولوں اور طریقہ کار کے مطابق ڈھالنا وقت کی ضرورت تھی۔ پاکستان میں بزنس کرنے کے لئے ایک مناسب ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت تھی۔ یہ ایکٹ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشورہ سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایس ای سی پی کی طرف سے نیا کمپنیز آرڈیننس تشکیل دینے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ دو سال میں کئی قانونی اصلاحات کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...