اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی نمائندہ) وزیراعظم نوازشریف نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی سمری مستر کرتے ہوئے اوگرا کو قیمت بڑھانے سے روکدیا، حکومتی ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خصوصی نمائندہ کے مطابق قبل ازیں گیس کے نرخوں میں 36 فیصد اضافے کیلئے اوگرا نے وزیراعظم، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو خط لکھا جس میں اوگرا حکام کے مطابق اوگرا نے کہا کل 15 نومبر سے گیس مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا قانونی طور پر لازم ہوچکا ہے۔ حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو اوگر آرڈیننس کی روشنی میں کل 15 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ کل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ 6 اکتوبر کو ارسال کیا تھا، حکومت کے زبانی احکامات پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں روک سکتے۔ حکومت گیس مہنگی نہیں کرنا چاہتی تو عوام کو سبسڈی دی جائے۔ اوگرا حکام نے کہا گھریلو صارفین اور کھاد بنانے والی فیکٹریوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ تجویز نہیں کیا۔
گیس مہنگی