اسلام آباد (اے پی پی) امریکی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ سیب کو بغیر دھوئے کھانا مختلف بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ٹینیسی سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقی رپورٹ کے مطابق دیکھنے میں صاف اور جگمگانے والے سیب جراثیموں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کو دھوئے بغیر کھانے سے اس پر موجود کیڑے مار ادویات کے اجزاءاور نقصان دہ بیکٹریا جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔
سیب کو بغیر دھوئے کھانا بیماریوں کو دعوت دینا ہے: امریکی ماہرین
Nov 14, 2016