لندن (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ پیپرز پر تحقیقات کیلئے برطانوی بنکوں کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ملازمین پر پانامہ پیپرز کیلئے رازافشاءکرنے کا الزام ہے۔ بنک ملازمین کو تفتیش کے دوران ملنے والی اطلاعات پر گرفتار کیا گیا۔ مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی اور نیشنل کرائم ایجنسی نے مشترکہ تحقیقات کیں۔ گزشتہ ہفتہ پانامہ تحقیقات سے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کیا گیا تھا۔
برطانیہ/ گرفتار