ٹھٹھہ‘ درگاہ شاہ نورانی : معصوم لوگوں کی زندگیاں چھیننا سنگین بربریت ہے بانکی مون سعودی عرب کی طرف سے دھماکہ کی مذمت

ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ)درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کےلئے ٹھٹھہ سے گئے ہوئے 200افراد واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں واپس ٹھٹھہ آنے والے دانش اور عبدالجبار شیخ نے بتایا کہ ہم نے درگاہ شاہ نورانی پر حاضری دینے کے بعد درگاہ کے احاطے سے باہر ہوٹلوں پر کھانا کھا رہے تھے تو اس وقت دھماکہ ہوا۔ دریں اثنا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے درگاہ شاہ نورانی پر خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ الزہرانی نے حب میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیاں چھیننا سنگین بربریت ہے۔
خوش نصیب خاندان

ای پیپر دی نیشن