اتوار بازاروں میں سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان صارفین کی شکایات ختم نہ ہوئیں

Nov 14, 2016

لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں پھلوں کی نسبت زیادہ کمی ہوئی۔ تاہم خریداروں کی شکایات ختم نہ ہوئیں۔ گلی سڑی سبزیاں اور پھل دھڑلے سے فروخت ہوتے رہے۔ گلی سڑی پیاز کی شکایت برقرار رہی۔ نئے آلو میں پرانے اور آدھی قیمت کے آلو کو ملاکر بیچنے کا سلسلہ جاری رہا۔ گلے سڑے امرود، سیب، انگور بھی فروخت ہوتے رہے۔ مٹر 150 روپے قیمت مقرر کئے جانے کے باوجود دستیاب نہیں تھے۔ اتوار بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کولو دوم 5 روپے اضافہ سے 70، سیب کالا کولو میدانی 2 روپے اضافہ سے 70، مسمی 5 روپے اضافہ سے 85، جاپانی پھل 15 روپے اضافہ سے 45، انار بدانہ 11 روپے اضافہ سے 250، انگور بدانہ 20 روپے اضافے سے 120، انگور سندرخانی 10 روپے اضافہ سے 200، انگور ٹافی 5 روپے اضافہ سے 140 روپے کلو ہوگیا۔ جبکہ کیلا فی درجن 10 روپہے کمی سے 45، مکئی کے سٹے 5 روپے کمی سے 10 روپے، پپیتا 5 روپے کمی سے 80، انار قندہاری دوم 10 روپے کمی سے 110 روپے کلو ہوگیا۔ سیب وانا 55، سیب کالا کولو اول 110، سیب گولڈن 45، سیب سفید 40، سیب امری 45، سنگھاڑے 45، خربوزہ 60، کھجور ایرانی 140، کنو درجن 35، فروٹر درجن 55، گریپ فروٹ فی عدد 18، انار قندھاری اول 150 ، شکر قندی 40، امرود 40، ناریل فی عدد 100 روپے کی قیمت برقرار رہی۔ سبزیوں میں آلو 5 روپے اضافہ سے 51 ادرک چائنہ 5 روپے اضافہ سے 95 ، ٹینڈے دیسی 5 روپے اضافہ سے 60 گھیا توری 10 روپے اضافہ سے 65، شملہ مرچ 5 روپے اضافہ سے 95، اروی 5 روپے اضافہ سے 50 روپے کلو ہوگیا۔ جبکہ پیاز 3 روپے کمی سے 20 ، ٹماٹر 5 روپے کمی سے 40، لہسن چائنہ 5 روپے کمی سے 280، ادرک تھائی لینڈ 5 روپے کمی سے 50، کھیرا 5 روپے کمی سے 35 ، پالک 2 روپے کمی سے 20، لیموں 5 روپے کمی سے 60، مونگرے 10 روپے کمی سے، بند گوبھی 10 روپے کمی سے 30 ، گوبھی 10 روپے کمی سے 15 ، گھیا کدو 23 روپے کمی سے 15، سبز مرچ دیسی 10 روپے کمی سے 90 ، سبز مرچ 5 روپے کمی سے 75 روپے کلو ہوگئی۔

مزیدخبریں