اسلام آباد میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت ایک سو سینتس افراد کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں .پولیس اور سیکیورٹی ادارون نے تھانہ ترنول اور سنجانی ٹول پلازہ کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران پچیس پلازوں، دس ہوٹلوں اور تین سو افراد کی تلاشی لی گئی .سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت ایک سو سینتس مشکوک افراد کو گرفتار بھی کرلیاگیا.پولیس کے مطابق مشکوک افراد کو قانونی کارروائی کے لیے ترنول پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن