اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت اور امریکا کو کھٹک رہا ہے

Nov 14, 2017

پاک چین اقتصادی راہداری ایک بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے اس منصوبے پر 46 بلین ڈالرلاگت کا اندازہ کیا گیا ہے یہ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے بھارت سمیت دنیا بھر کی نظریں اس منصوبے پر لگی ہوئی ہیں گوادر پورٹ دبئی کے جبل علی پورٹ اور ایران بھارت کے زیر استعمال چابہار پورٹ کے مقابلے زیادہ گنجائش رکھتا ہے اس منصوبے کی بے شمار خوبیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ بھارت اور امریکہ سمیت بہت سے پاکستان مخالف ممالک کو کھٹک رہا ہے پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر امریکا کے تمام تر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبے کو اقوام متحدہ سمیت ستر سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے یہ منصوبہ بھارت اور امریکہ سمیت کیسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے امریکی وزیر دفاع جم میٹس کا یہ کہنا درست نہیں کہ یہ منصوبہ متنازعہ علاقے سے گزر رہا ہے جس پر چینی وزار ت خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں اور اس منصوبے کا علاقائی خود مختاری کے تنازعات سے بھی کوئی تعلق نہیںچین اور پاکستان اپنے موقف میں کیسی بھی دبائو کے تحت تبدیلی نہیں کریں گے پاک چین سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنا نے کی اس وقت بھر پور سازش کی جارہی ہے یوں کہنا درست ہوگا کہ بھارت اس منصوبے کو ناکام بنا کرپاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے اس مہم میں امریکا بھی اپ کھل کر سامنے آرہا ہے جم میٹس کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ تو متنازعہ نظر آرہا ہے مگر کشمیر جو اصل میں متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارتی حکومت کے حکم پر بھارتی فوج برسوںسے قابض ہے جہاں بھارت معصوم بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے جہاں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے جہاں ہر روز کی بنیاد پر انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے برما روہنگیا میں انسانیت کا تماشا بنا دیا گیا ہے معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے افغانستان میں بھارتی مداخلت کے ذریعے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلایا جارہا ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہورہے ہیں دنیا بھر میں اکثر مقامات پر صرف عالم اسلام سے محبت عقیدت رکھنے والوں کو دہشت گردی ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان واقعات پر تو امریکا آواز اُٹھانے کی جرات نہیں کرتا بلکہ اُلٹا ظلم کرنے والوں کو اپنی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کراتا ہے ان کی ہاں میں ہاں ملاتا ہے دہشت گردی کے خاتمے کا ڈرامہ کرنے والا امریکا اصل میں خود بھارت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر دہشت گرد پیدا کر رہا ہے جو کھلے عام برسوں سے انسانیت کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنارہے ہیں یہ بات حقیقت ہے کے نائن الیون ڈرامہ کے بعد امریکہ نے بے شمار دہشت گرد تنظیموں کو جنم دیا لیا افغانستان کی سر زمین پر امریکی حملے کے بعد مختلف دہشت گرد تنظیموں نے جنم لیا عراق پر حملے کے نتیجے میں داعش کو پیدا کیا گیا آج برما روہنگیا میں جو ظلم وستم کا بازار گرم کیا جارہا ہے یقینا اس کے پیچھے بھی کسی دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہوسکتا ہے جو امریکا بھارت اسرائیل اور اسلام مخالف تنظیموں کی سازش کا نتیجہ ہے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالم اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے اسلام اور پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی سازش جنم لے رہی ہے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے راستے میں ر کاوٹیں ڈالی جارہی ہیں پاکستان کے تر قیاتی منصوبے سی پیک کو سازش کا نشانہ بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت اہم کردار ادا کر رہا ہے جو امریکی تھپکی کے بغیر نا ممکن ہے چند روز پہلے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک کا رروائی کے نتیجے میں کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق بھارتی ایجنسی را سے بتا یا گیا ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو نقصان پہنچانے کے لئے پاکستان میں داخل ہوئے تھے جن کو بھارت سمیت یورپ اور خلیجی ممالک کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے اس منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے پاکستان مخالف ممالک کی جانب سے بھارت کو بڑی رقم د یے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے بھارت پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کو ہر صورت نقصان پہنچانے کے در پے ہے بھارت اس منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کا ہدف سمجھتا ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد کو پار کر سکتا ہے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی اولین ترجیع ہے جس کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام تر اختلافات سے ہٹ کر دنیا بھر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تا رہا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ دنیا پر پاکستان یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے کامیاب منصوبوں کو سازش کی نذر کرنے والوں کے خلاف پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ‘پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو پاکستان اور چین کسی سازش کی نذر ہونے نہیں دیں گے بلکہ ان کامیاب منصوبوں کے خلاف سازش کرنے والوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا اور ان کا بد نما چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے گاامریکی تھپکی کے بغیر بھارت ایک چوہا مارنے کی بھی ہمت نہیں رکھتا بھارت وہ بزدل ملک ہے جو ہمیشہ سے پر وار کرتا آیا ہے

مزیدخبریں