اسلام آباد (آئی این پی)ملک کی نامور اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں ‘ فلم انڈسٹری کو نان پروفیشنل لوگوں نے تباہ کیا‘ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے پروفیشنل لوگوں کو سامنے آکر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز خصوصی بات چیت کرتے ہوئے میڈم سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں نئی فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو گا ۔ میڈم سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کوششیں خوش آئند ہیں ۔