بورے والا(نامہ نگار)بیوی سے تعلقات کے شبہ میں زمیندار نے نوکر کو کمرے میں بند کر کے بیہمانہ تشدد کے بعد استرے سے مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق چک 321ای بی کے کھیت مزدور عبدالمجید میر عالم نے بتایا کہ وہ عرصہ 9سال سے گائوں کے زمیندار عامر سکھیرا کے ہاں ملازم تھا گذشتہ شام وہ عامر کی بیٹھک کے سامنے کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں محمد عامر سکھیرا اور عمر ولد ریاض سکھیرا مسلح پسٹل وہاں آ گئے اور اسلحہ کے زور پراپنی حویلی مویشیاں میں لے گئے عمر نے زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور رسیوں سے باندھ کر حویلی کے ایک کمرہ میں پھینک کر دروازہ بند کر دیا۔ دوسرے روز نماز مغرب کے بعد مذکورہ ملزمان اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آ گئے اور مجھے نیم بے ہوش حالت میں زندہ دیکھ کر بال صفا پائوڈر کے ذریعہ کپڑے سے سر اور بھنویں کے بال رگڑنا شروع کر دیا جب بال نہ اترے تو انہوں نے استرے سے تمام بال،بھنویں،مونچھیں،داڑھی مونڈدی اور مجھے باہر پھینک دیا وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم زمیندار عامر سکھیرا کو شک تھا کہ اس کی بیوی سے ناجائز مراسم ہیں جو کہ اس پر سراسر الزام ہے پولیس تھانہ ساہوکا نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔