مزارشریف میں جرمن سفارتخانے پر حملے کو ایک سال مکمل،تقریب منعقد کی گئی

Nov 14, 2017

مزارشریف(این این آئی)شمالی افغانستان میں مزارِ شریف میں قائم جرمن سفارت خانے پر حملے ایک سال گزرنے پر پہلی برسی منائی گئی اور اس سلسلے مٰں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیاگیا،جرمن ریڈیو کے مطابق مزار شریف میں واقع جرمن سفارت خانے پرخود کش کار بم حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم اس دوران کسی جرمن شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ مزار شریف میں سفارت خانے کی یہ عمارت اب جرمن فوج کے ایک مرکز کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں