اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے راولپنڈی کے علاقہ تھانہ روات میں ہونے والے دوہرے قتل کے مقدمہ کے ملزم محمد امین کی سزائے موت ختم کرکے اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ہے۔ عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزائے موت ختم کرتے ہوئے اسے سزائے عمر قید میں تبدیل کردیا، یاد رہے کہ 8جولائی 2016 کو تھانہ روات کے علاقے میں اراضی کے مبینہ تنازعہ کی بنیاد پر گھر کے اندر گھس کر صابر حسین اور ان کی اہلیہ کو قتل کر دیا گیا تھا جس پر پولیس نے ملزم امین سمیت 6افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔