پٹنہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کی سابقہ حکمران جماعت راشٹریہ جنتادل نے لالو پرشاد یادیو کو مسلسل 10ویں بار بلامقابلہ اپنا صدرمنتخب کرلیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پٹنہ میں پارٹی انتخابات ہوئے تاہم لالو کے مقابلے میں کوئی صدارتی امیدوار سامنے نہ آیا۔ واضح رہے کہ لالو پرشاد یادیو نے جنتادل میں پھوٹ پڑنے کے بعد اپنی جماعت راشٹریہ جنتادل 1997 میں تشکیل دی تھی۔