راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز عالم دین‘ جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما اور دارالعلوم مجددیہ کے بانی مولانا حافظ شیر عالم مجددیؒ کے 17 ویں سالانہ عرس کے موقع پر مرحوم کے مزار واقع بنگش کالونی پر فاتحہ خوانی‘ قرآن خوانی اور چادر پوشی کی گئی جبکہ جامع مسجد غوثیہ بنگش کالونی میں زونل خطیب(صفحہ6 بقیہ10) مولانا محمد اقبال رضوی کی زیر سرپرستی اور شیخ الجامعہ قاری نعیم افضل کی زیر نگرانی منعقدہ عرس کے اجتماع میں مقررین نے مولانا شیر عالم مجددیؒ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شیر عالم مجددی سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت‘ قرآن و سنت کی ترویج اور عشق رسول کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں‘ ان کا مجاہدانہ کردار علماءاور عوام اہلسنت کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اجتماع کی صدارت جے یو پی نورانی کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر ناصر جمیل ہاشمی نے کی۔ علامہ ضیاءالحسن ضیائی‘ قاضی ظہور الہیٰ قادری اور چودھری خورشید انور نے خطاب کیا۔ قاری محمد اعظم نورانی نے تلاوت کلام پاک اور وقار عطاری نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ قاری نور المصطفیٰ نورانی‘ قاری دانش علی حیدری‘ مولانا ناصر انیس سیالوی‘ مفتی محمد صدیق سعدی نے خصوصی شرکت کی۔
مولانا شیر عالم