ضیااللہ آفریدی نے عمران خان کے ریفرنس کا جواب الیکشن کمشن میں جمع کرادیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمشن نے ضیااللہ آفریدی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ریفرنس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ، ضیااللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے جواب الیکشن کمشن میںجمع کرایا چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے سوال کیا کہ جواب جمع کرانے میں تاخیر کیوں کی لطیف کھوسہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔پیر کو ضیا اللہ آفریدی کے خلاف عمران خان کے ریفرنس پر چیف الیکشن کمشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس دوران ضیااللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ الیکشن کمشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے جواب الیکشن کمشن میںجمع کرایا ، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے سوال کیا کہ جواب جمع کرانے میں تاخیر کیوں کی،وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ عائشہ گلالئی ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...