افغانستان: داعش کے ٹھکانے پرڈرون حملہ کمانڈر لشکر اسلام فضل حق سمیت 4 ہلاک

Nov 14, 2017

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملے میں اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا کمانڈر فضل حق آفریدی مارا گیا۔ لشکر اسلام کا کمانڈر کافی عرصہ سے افغانستان میں تھا۔ آپریشن خیبر ون کے بعد فضل حق آفریدی افغانستان چلا گیا تھا۔ ڈرون حملہ ننگر ہار کے ضلع رچنا میں داعش کے ٹھکانے پر کیا گیا۔ افغان حکام نے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق داعش سے تھا، ان میں 2 پاکستانی شامل ہیں۔

مزیدخبریں