نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست‘ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب مانگ لیا

Nov 14, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے۔ میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے۔ میاں نوازشریف کے پاس پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔ عدالت نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے احکامات صادر کرے۔

مزیدخبریں