ڈاکخانوں کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،کو ئی پر سان حال نہیں

مٹھیال (نامہ نگار)وفاقی وزیر پوسٹل سروس مولانا امیر زمان بخاری حکومت سے فوری فنڈز طلب کریں اور ڈاکخانوں کا نظام جو تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔اس محکمہ کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں اس وقت محکمہ ڈاک میں چار ہزار ملازمین کم ہو چکے ہیں آئندہ ماہ دسمبر میں جن ملازمین کی عمر پوری ہو چکی ہے وہ ریٹائرہو جائیں گے۔ اب اس محکمہ کی حالت یہ ہے کہ جو ملازم پنشن پر جاتا ہے اس کی جگہ بھرتی نہیں ہوتی۔ ملازمین کی شدید کمی کے نتیجہ میں پبلک کو ڈاک دوسرے روز ملتی ہے ملازمین جو کام کر رہے ہیں وہ رات گئے گھروں کو لوٹتے ہیں اس طرح وہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔ حکومت اس محکمہ کو کیوں فنڈ دینے سے گریزاں ہے جو کہ محکمہ کروڑوں روپے ماہانہ اور سالانہ کھربوں روپے حکومت کو آمدن دے رہا تھاآخر وجہ کیا ہے کہ یہ خسارے کی جانب کیوں جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...