حلقہ ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس، محمد گل نازک نے اپنی ”بلاعنوان “ نظم پیش کی

Nov 14, 2017

اراولپنڈی (نیوز رپورٹر )حلقہ ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس وقاص عزیز کی زیر صدارت ہوا ،جس میں محمد گل نازک نے اپنی ”بلاعنوان “ نظم پیش کی ،شرکاءنے نظم پر سیر حاصل گفتگو کی اور اسے ایک سادہ مگر بہترین نظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نظم میں ایک معاشرتی المیے کو مرکزی خیال بنایا ہے یہموجودہ دور میں ہر گھر کی کہا نی ہے جیسے انہوں نے نظم کی صورت میں اجاگر کیا ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رفعت اللہ خان مروت نے سر انجام دئیے ۔ جبکہ محمد سعید اللہ ،اتفاق بٹ ، شاہد منصور ،سید عارف سعید بخاری،معین قریشی ودیگر نے شرکت کی ۔صدر اجلاس وقاص عزیز نے کہا کہ محمد گل نازک کی نظم ایک اچھی کاوش ہے ان کی یہ تخلیق حلقے کے معیار کے مطابق ہے گو کہ یہ سادہ بیانیہ پر مشتمل ہے لیکن اس کو مزید بہتر بنایا جا سکتاتھا ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اس سے قبل ”شہر افسانہ“ کے نام سے جانا جاتا تھا مگر اب یہاں تخلیق کار بہترین نظمیں لکھ رہے ہیں اس لئے اب اگر راولپنڈی کو” شہر نظم “ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔
حلقہ ارباب ذوق

مزیدخبریں