گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کا مشورہ دیدیا

Nov 14, 2017

لاہور(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گرانٹ فلاور جو وقار یونس اور اب مکی آرتھر کے ساتھ کام کررہے ہیں، وہ پاکستان کے اکثر بیٹسمینوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں، اس لئے انہوں نے احمد شہزادکو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گرانٹ فلاور کے مطابق احمد شہزاد کے بیٹنگ کے مسائل نفسیاتی نوعیت کے ہیں۔احمد شہزاد اس وقت خراب بیٹنگ فارم سے دوچار ہیں اور انہیں قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں احمد شہزاد پلاٹینیم کیٹیگری میں تھے، لیکن انہیں پلاٹینیم اور ڈائمنڈ کٹیگری میں کسی ٹیم نے نہیں لیابلکہ ملتان سلطان نے گولڈ کٹیگری میں منتخب کیا۔

مزیدخبریں