سیکرٹری سپورٹس پنجاب سے ایشین چیس چیمپئن محمود لودھی کی ملاقات

Nov 14, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے ایشیئن چیس چیمپئن محمود لودھی نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی، اس موقع پر لیجنڈ کرکٹر وسپورٹس بورڈ پنجاب کے ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ظہیرعباس اور ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان بھی موجود تھے، ملاقات میں محمد عامر جان نے محمود لودھی کو آکلینڈ میں ہونیوالی ایشئین سینئر چیس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی۔

مزیدخبریں