بھا رتی ریا ست آندھراپردیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

Nov 14, 2017 | 11:53

ویب ڈیسک

بھارت میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک کشتی ڈوب گئی. جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ کشتی پر مجموعی طور پر 38 افراد سوار تھے۔ ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 مسافروں کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ دریائے کرشنا سے 20 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ریاستی وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں