احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

Nov 14, 2017 | 14:43

ویب ڈیسک

احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے ہیں۔جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم عدالت میں کب پیش ہوگا جس پر ضامن نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار کی مکمل صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گے۔ جج محمد بشیر نے کہا کیا 3 ہفتے تو گزر نہیں چکے؟ 6 نومبر کو بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3 سے 6 ہفتے کا ذکر ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے اس سے قبل وزیرخزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔ گذشتہ سماعت پر انہیں حاضری کا آخری موقع دیا گیا تھا مگر وہ اس بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں