مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان داخل ہونے سے بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Nov 14, 2017 | 18:44

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان مین داخل ہونے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.بلوچستان میں کوئٹہ ،ژوب،سبی اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کبیر والا، ہارون آباد میں بارش کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے، پہاڑی علاقوں میں برف باری سے ٹھنڈ شدت اختیار کر گئی ہے، بارش کے باعث پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم چند مقامات پر تاحال دھند کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سبی میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی پانچ، گلگت،کالام،استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں