میاں حمزہ شہباز سے سردار نسیم کی ملاقات

Nov 14, 2018

لاہور (پ ر) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں حمزہ شہباز سے سابق چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار نسیم، ملک محمود، دل شاد شاہ ودیگر لیگی کارکنان کی ملاقات، ملاقات کے دوران تنظیم نو کے مسئلہ پر بات چیت کی۔ گفتگو کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز نے کہاکہ کارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ متحرک کارکنان اور نوجوانوں کو تنظیم میں نمائندگی دیں گے۔ ملاقات کے دوران سردار نسیم نے کہا حکومت بالکل ناکام ہے۔ ہر شعبہ میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔

مزیدخبریں