کرپشن اور رشوت کے خاتمے تک انصاف کاجنازہ نکلتا رہیگا ‘ ڈاکٹر یوسف سلیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم ، چوہدری ارشد،رانا سعید،ڈاکٹر رفیق اورمیڈم ذہین نقوی نے پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں کہا کہ جب تک رشوت اور کنبہ پروری کا پیمانہ نہیں ٹوٹتا عدل و انصاف کا جنازہ نکلتا رہے گا ہم کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں مسلمان کی تعریف نبی پاکﷺ نے یوں کی ہے ’’مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے‘‘ہر آدمی اس فرمان پر غور کرے اور یہ دیکھے کہ وہ کتنا اس فرمان پر عمل کرتا ہے ہم پاکستانی ہیں لیکن مختلف گروہوں،علاقوں،فرقوں اور ذات پات میں اپنی ساری توانائیاں لگا رہے ہیں حکومت کرسیاں بچانے اور اپوزیشن کرسیاں چھیننے میں طاقت لگا رہی ہیں عوام کو مختلف نعروں سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے جب تک اس ملک میں نظام مصطفی رائج نہیں ہوگا تب تک ملک میں مسلکوں کی جنگ جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن