کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شاہراہ قائدین پر نورانی کباب کو سیل کر دیا۔ یہ ریسٹورنٹ رہائشی پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔ شام کو ریسٹورنٹ کی سیل توڑنے کی کوشش کی گئی۔ جو ناکام بنا دی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے پورے کراچی کے ریسٹورانوں سمیت کئی ہزار تجارتی ادارے ‘ رہائشی پلاٹوں پر قائم ہیں۔ ایک ہزار کے لگ بھگ شادی ہال بھی رہائشی پلاٹوں پر قائم ہیں پورے کراچی میں کئی لاکھ دکانیں گھروں میں قائم ہیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے تین ماہ کے دوران39 ریسٹورانوں کو سیل کر دیا جبکہ14 ہوٹلوں کو نوٹس جاری کئے گئے جن کے خلاف مقدمات قائم کیئے جائیں گے اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔دریں اثناء خالد بن ولید روڈ پر30 غیرقانونی شو رومز کو بھی سیل کر دیا گیا۔ جس کے بعد ٹریفک جام کے واقعات ختم ہوگئے۔ تاہم ایم اے جناح روڈ کے شو رومز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
نورانی کباب سیل
نورانی کباب ہائوس سیل
Nov 14, 2018